اب تم مدد کرو! | محمد قاسم خواب


الله كى مدد اور نصرت 
-----
وہ قیامت سے ایک دن پہلے کا دن ہوتا ہے اور میں ایک عمارت دیکھتا ہوں جس پر مجھے چڑھنا ہوتا ہے۔ عمارت کے بالائی حصّے پر پہنچنے کیلئے میرے پاس کسی قسم کا کوئی سامان( سیڑھی وغیرہ )نہیں ہوتی۔لہٰذا لوگ میرا مذاق اُڑا کر کہرہے ہوتے ہیں کہ یہ محض اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ عمارت کی ایک دیوار میں ایک جگہ سے اینٹ اُکھڑی ہوئی ہے جس پر قدم رکھا جا سکتا ہے۔ وہاں سے میں اینٹوں پر قدم رکھ کر چڑھنا شروع کردیتا ہوں جو کہ انتہائی مشکل کام تھا مگر میں ہمت نہیں ہارتا۔میں چڑھتا چلا جاتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے کہتا ہوں کہ آپ نے مجھے کیوں اتنی مشکل میں ڈالا؟ لیکن اللہ کی مدد سے میں آخر کار عمارت کے بالائی حصّے پر پہنچنے میں کامیاب ہوجاتا ہوں۔ مسلمان مجھ سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں ہم تمہارے بھائی ہیں اور ہم تمہاری مدد کرنا چاہتے ہیں۔ میں دل میں سوچتا ہوں کہ جب مجھے تمہاری مدد کی ضرورت تھی تو تم مجھ پر ہنستے تھے اور جب تم نے دیکھا کہ اللہ میرے ساتھ ہے تو تم نے اپنارویہ تبدیل کرلیا! اور اب تم مجھے جتا رہے ہو کہ تم سچے مسلمان ہو! نہیں بلکہ تم بہت بُرے ہو۔ اللہ ہی وہ ذات ہے جس نے مجھے کامیاب کیا ہے۔ یہی بہتر ہوگا کہ آئندہ بھی میں صرف اللہ ہی پر بھروسہ کروں۔

Komentar