۲ اگست ۲۰۱۵
میں اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ہر طرف بدامنی اور افراتفری ہے۔ سب مسلمان اپنی دنیا میں مشغول ہیں۔ میں ایک جگہ پہنچتا ہوں جہاں مشرکین منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں کہ چونکہ مسلمان اپنی دنیا میں مگن ہیں، ہمیں کچھ ایسا منصوبہ بنانا چاہیے کہ مسلمان اپنے آپ کو نہ بچا سکیں اور دنیا کو ایسا لگے کہ ہم یہ سب کچھ دنیا کا امن بحال کرنے کے لیے کر رہے ہیں، حالانکہ اُن کا اصل مقصد مسلمانوں کو تباہ کرنا ہوتا ہے۔
اِس کے بعد وہ بڑی بڑی مشینیں بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ میں سوچتا ہوں کہ ہم میں سے کوئی بھی اتنا طاقتور نہیں ہے کہ اِن مشینوں کا مقابلہ کر سکے۔ یہ مشینیں بہت بلند و بالا ہوتی ہیں۔ پھر وہ مشینیں ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دیتی ہیں اور ہم مسلمان بیچ میں پھنس جاتے ہیں۔ ہمارے گھر، عمارتیں اور کاروبار بھی وہیں ہوتے ہیں۔ ہم اِن مشینوں کو تباہ کرنے کے لیے اپنی مشینیں بھیجتے ہیں مگر وہ دو گروہ جو دیوار کے پیچھے سے لڑ رہے ہوتے ہیں دراصل آپس میں ملے ہوتے ہیں اور اُن کی وجہ سے مسلمان اور اُن کے گھر تباہ ہو رہے ہوتے ہیں۔ ہم مسلمانوں کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی ہوتی کہ کیا کریں۔ اِس لیے ہر کوئی چھپنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے اور ہم مسلسل قتل ہو رہے ہوتے ہیں۔
میں چند لوگوں کو اکٹھا کرتا ہوں اور اُن سے کہتا ہوں کہ اللہ کا نُور میرے دائیں ہاتھ کی شہادت انگلی پہ ظاہر ہوا ہے، مگر یہ دشمنوں کی مشینوں کو تباہ کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ پھر میں دعا کرتا ہوں۔ ’’یا اللہ کچھ کر، ورنہ ہم تباہ ہو جائیں گے۔ ہماری ایک بڑی آبادی پہلے ہی مر چکی ہے اور بڑی تعداد میں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ ہم پوری دنیا میں ذلیل ہو رہے ہیں‘‘۔ پھر اللہﷻ اپنے فضل سے اِس نُور کو اتنا بڑھا دیتا ہے کہ مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ میں اِس نُور سے اِن مشینوں کو تباہ کر سکتا ہوں۔ جب میں اِن مشینوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہر نکلتا ہوں تو میرے کپڑے بدل جاتے ہیں۔ تب میں اپنے آپ سے کہتا ہوں ’’قاسم! یہ اِن مشینوں کو تباہ کرنے کا صحیح وقت ہے‘‘۔ پھر میں دوڑنا شروع کر دیتا ہوں اور اللہﷻ کے فضل سے ہوا میں بھاگتا ہوں اور اِن مشینوں نے بالکل سامنے آ کر اللہ کا نُور اِن پہ پھینکتا ہوں اور وہ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں پگھل جاتی ہیں۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ یہ مشینیں اللہ کا نُور کو ایک سیکنڈ بھی برداشت نہ کر سکیں۔ پھر میں واپس جاتا ہوں تو سارے مسلمان باہر نکل آتے ہیں اور بہت خوش ہوتے ہیں کہ اللہﷻ نے ہمیں بچا لیا اور ہماری مدد کی۔ میں انہیں کہتا ہوں کہ اللہﷻ ہمارے ساتھ ہے، اِس لیے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ اور سب مسلمانوں کو گھروں اور عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
Komentar