محمد قاسم كى سچا ئی کی حقيقت
جب میں نے اپنے خوابوں کو شیئر کرنا شروع کیا تو میں نے صرف ﷲ تعالی ہی پر اپنا ایمان اور بهروسہ رکها.
مجھے یقین تها کہ صرف ﷲ ہی میری مدد کر سکتا ہے، اور صرف وہی میرے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے.
میں ﷲ کی قسم دیتا ہوں. میں نےکبهی مہدی کے بارے میں کوئی حدیث سنی یا پڑهی نہیں تهی، اپنے خوابوں کو شیئر کرنے سے پہلے.
اور پهر لوگوں نے مجهے بتایا کہ تمہارے خواب مہدی کے جیسے ہیں.
میں مہدی کا احترام کرتا ہوں مگر (میں سمجهتا ہوں کہ) میرے خواب ان سے تعلق نہیں رکهتے.
ان کو کبهی مجهے یا میرے خوابوں میں، نہیں دکهایا گیا.
میں صرف اپنے خوابوں کو شیئر کر رہا ہوں، جیسے کہ مجهے حکم ہوا ہے ﷲ اور اس کے رسولؐ کی جانب سے.
مجهے کبهی نہیں دکهایا گیا کہ کون مہدی ہیں.
اور میں مہدی نہیں ہوں اور نہ میں مہدی ہونا چاہتا ہوں.
میں بس کسی بهی دوسرے شخص جیسا ہوں (ایک عام انسان ہوں) اور مجھے امید اور بهروسہ بھی صرف ﷲ تعالی سے ہے.
ﷲ تعالی کی رحمت اور مدد صرف مہدی ہی کے لیے (مختص) نہیں ہے. مجهے امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
میں ہمیشہ انکار کرتا ہوں اس بات کا کہ میں مہدی ہوں.
اور میں واقعی (مہدی) نہیں ہونا چاہتا کیوں کہ ﷲ تعالی اور محمدؐ جو میرے ساتھ ہیں.
مجھے اور کچھ نہیں چاہیے کامیاب ہونے کے لیے.
مہدی میرے خوابوں کو حقیقت میں نہیں بدل سکتے، مگر صرف ﷲ تعالی (کی پاک ذات ہے جو ایسا کر سکتی ہے).
مجھے صرف ﷲ تعالی سے امید اور اس پر ایمان ہے.
ﷲ تعالی کی مدد اور رحمت(اس کی) تمام لو گو ں کے لیے ہے، نہ کہ صرف مہدی کے لیے.
میں سو فیصد ایک ساده شخص ہوں اور اس سے بڑھ کر کچھ نہیں.
میں صرف اپنے خوابوں کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہوں اور بس اور کچھ نہیں.
میں کوئی اور دعویٰ نہ ہی کر رہا ہوں اور نہ کبهی کروں گا.اس لئيے مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہو گیا ہوگا.
Komentar