تورا بورا | محمد قاسم خواب


6 جون 2017 کو قاسم نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بہت بڑی عمارت کے کمرے میں ہوتا ہوں میں کچھ لوگوں کو اپنے خواب بیان کر رہا ہوتا ہوں کہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش آئیں گے اور مسلمانوں پر ایک بہت برا وقت آنے والا ہے اور اسلام کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی لیکن اللہ مسلمانوں کی مدد کرے گا اور اسلام پوری دنیا میں پھیل جائے گا پھر ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ قاسم تمہارے خواب کب سچے ہونگے تو میں خاموش ہو جاتا ہوں اور دل میں کہتا ہوں کہ صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ خواب کب سچے ہونگے میں تو صرف اپنے خوابوں سے اندازہ ہی لگا سکتا ہوں کہ یہ کب سچے ہونگے ایک اور شخص نے پوچھا کہ تمہارے خواب سچے ہونے کی کیا نشانیاں ہیں ؟ ہم کیسے تمہارا یقین کر لیں ہمیں مستقبل ميں ھو نے والے واقعات کے بارے میں بتاؤ جو یہ ثابت کریں کہ تمہارے خواب سچے ہونے جا رہے ہیں اور وہ مجھ سے طرح طرح کے سوالات پوچھتے ہیں اور میرے پاس کہنے کے ليے کچھ بھی نہیں ہوتا اور میں وہاں سے چل پڑتا ہوں پھر ایک شخص جو میرے خوابوں پہ یقین کرتا ہے وہ کہتا ہے کہ قاسم کے خواب سچے ہیں اور میں اس پر تحقيق بھی کرونگا گا اور پتا لگانے کی کوشش کرونگا کہ یہ خواب کب سچے ہونگے اور پہلے کونسے واقعات رونما ہونگے ۔ پھر وہ وہاں سے اٹھ کر ایک سمت میں جاتا ہے اور ایک لائبریری نما کمرے میں داخل ہوتا ہے وہاں ایک کتاب پڑی ہوتی ہے جس کے اوپر ایک کاغذ پڑا ہوتا ہے وہ اس کاغذ کو کھولتا ہے تو اس میں یہ تحریر درج ہوتی ہے کے قاسم کے خوابوں کی پہلی نشانی یہ ہے کہ پاکستان کو تورا بورا بنانے کی کوشش کی جائے گی

Komentar